Traffic wardens 28

مری ٹریفک وارڈنزافسران کواعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں ظہرانہ

مری:ٹریفک ترجمان مری کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے عیدالفطر کے موقع مکمل لاک ڈاؤن بوجہ کورونا وائرس سرکل مری میں تعینات ٹریفک وارڈنزافسران کواعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں ظہرانہ دیاگیا،سرکل مری میں دوران لاک ڈاؤن ٹریفک وارڈنزافسران کو بہتر ین ڈیوٹی کرنے پر خراج تحسین پیش کیااس پر سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنزافسران کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازہ گیااس سلسلے میں ٹریفک آفیسر مری ظفر عالم نے سنی بنک ٹریفک آفس میں ایک کھانے کا اہتمام کیا اور سرکل مری میں تعینات تمام ٹریفک وارڈنزافسران کو دعوت دی سٹی ٹریفک پولیس مری کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح سے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی،دوران تقریب ڈی ایس پی ٹریفک مری نے تمام افسران کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی ڈی ایس پی ٹریفک مری نے یہ بھی کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تمام ٹریفک وارڈنزافسران عوام الناس کو سڑک پر ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گیاور اپنی ڈیوٹی بہتر سے بہتر طریقے سے سر انجام دیں گے، تقریب کے دوران ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں سید سہیل ممتاز مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،سی ٹی او رائے مظہر اقبال نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سرکل مری میں پیشہ ورانہ امور میں مشکلات کے باوجود پولیس کے افسران و جوانوں کے عزم و حوصلہ میں کمی نہیں آئی، میرے یہ جوان میرے بازو ہیں اور میرے لیے باعث فخر ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کے یہ افسران و جوان عوام کے تحفظ کیلئے خدمت کے جذبہ سے سر شار ہیں سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم سنی بنک 0519269200 پر رابطہ کریں پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنزافسران آپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔