New Murree 102

نیو مری لینڈ ریکارڈ سینٹر عوام الناس اور محکمہ دونوں کے لیئے درد سر بن گیا

مری:نیو مری لینڈ ریکارڈ سینٹر عوام الناس اور محکمہ دونوں کے لیئے درد سر بن گیا۔مسیاڑی۔نمبل۔انگوری۔نیو مری کے باسیوں کو فرد دینے کے لیئے عملہ لیپ ٹاپ اٹھا کر مری آکر فرد جاری کرنے پر مجبور ہے۔سائلین کئی میلوں کا سفر طے کر کہ نیو مری لینڈ ریکارڈ سینٹر پہنچتے ہیں تو وہاں نیٹ سروس کی انتہائی کمزوری کی وجہ سے مری لینڈ ریکارڈ عملہ کو آنا پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے صرف 10 کے قریب فرد ہی جاری ہوۓ۔نیو مری میں لینڈ ریکارڈ سینٹر کے قیام کے وقت مسیاڑی۔نمبل۔انگوری کی عوام الناس کی جانب سے جن شدید خدشات کا اظہار سامنے آیا تھا وہ اب جاکرسچ ثابت ہوۓ ہیں عوام الناس نے اس پر کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر مری سے اس حوالہ سے داد رسی کرنے اور بہتر سروسز کی فراہمی کے لیئے مری شہر کے لینڈ ریکارڈ سینٹر میں ہی ان تین یونین کونسلز مسیاڑی۔نمبل۔انگوری کا ریکارڈ وآپس شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان یونین کونسلوں کی عوام کو اذیت سے بچا کر مری میں ہی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں##