Solidarity Murree GPO 106

مری:فلسطین کے مسلمان بہن بھائیوں اور بچوں بزرگوں سے اظہار یکجہتی

مری:فلسطین کے مسلمان بہن بھائیوں اور بچوں بزرگوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ڈاکخانہ چوک مری میں ,سیاسی وسماجی اور کاروباری فلاحی تنظیموں اور علماۓ مری کا زبردست احتجاجی۔مظاہرہ۔مظاہرے میں اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا بھی جھنڈا اٹھاۓ شریک ہوۓ۔ مظاہرے میں سیکنڑوں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل ,امریکہ اور اقوام متحدہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ اور اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ فعل اور قابل مذمت ہے, پوری دنیا اسرائیل کو مقبوضہ علاقے فوری خالی کرانے میں مجبور کرے,ڈاکخانہ چوک میں عالم باعمل قاری محمد سعید عباسی۔مسلم لیگ ق کے رہنما حماد طیفور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیلی درندگی پر مسلم ممالک کے حکمرانوں کا کردار افسوسناک ہے ,جنگ بندی کافی عمل نہیں پائیدار اور مستحکم امن کے لیے مذید کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے مظاہرے میں تحریک انصاف مری میونسپل کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد رشید۔جید علماۓ کرام۔مختلف سیاسی۔ سماجی۔کاروباری تنظیموں کے افراد نے بھی خطابات کئے,مظاہرین نے فلسطین کے جھنڈے اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ایم ایس او کے رہنماؤں ناظم ایم ایس او مری حافظ لقمان عباسی اور خطیب کوہسار قاری سیف اللہ سیفی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔