Road Safety Walk 43

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے زیراہتمام روڈ سیفٹی واک کا اہتمام

مری:پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے زیراہتمام موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر پھلگراں ٹول پلازہ ایکسپریس وے کے مقام پر مشترکہ روڈ سیفٹی واک کا اہتمام،مشترکہ روڈ سیفٹی واک کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانیں سے متعلق آگاہی ہے تاکہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ کم سے کم حادثات پیش آئیں،آگاہی واک میں ریسکیو اہلکاروں سمیت ٹریفک پولیس مری،سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت،انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی روڈ ٹریفک حادثے میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں،دوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے،ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں فیس ماسک، سینٹائزر کا استعمال لازمی کریں اورسماجی فاصلوں کابھی خیال کریں اس موقع پر ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے موٹر وے پولیس کے ساتھ مل کر آگاہی پمفلٹس اور فیس ماسک بھی تقسیم کیے جس کو شہریوں اور سیاحوں نے خوب سراہا،ریسکیو 1122 مری قانون نافذکرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر رواں ہفتہ بطور روڈ سیفٹی منایاجائیگا،محفوظ معاشرے کے لیئے سرگرم ریسکیو1122۔