Education 71

کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ نقصان تعلیم کو پہنچا

مری:طلباء وطالبات کے والدین اورعوامی حلقوں کاکنا ہے کہ کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ نقصان تعلیم کو پہنچا سکولوں کی بندش سے اندیشہ ہے کہ نونہال تعلیم سے دور نہ ہوجائیں کسی بھی قوم کی ترقی میں تعلیم کابنیادی کردار ہوتا ہے، کوروناکی پہلے،دوسری اورتیسری لہر کے دوران طویل عرصہ تک سکولوں کی بندش کے باعث کروڑوں بچے تعلیم محروم ہوئے جہاں چھوٹی عمر میں طویل چھٹیوں کے باعث طلباء وطالبات کارحجان تعلیم سے کم ہورہا وہاں تعلیمی مصروفیات نہ کی وجہ سے انکی توجہ دوسرے کاموں کی طرف زیادہ ہوتی جارہی ہے،طلباء طالبات کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہوچکا والدین اورعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں حکومت نے تمام کاروبارکھول دئیے ہیں حکومتی ایس اوپیز کے تحت تعلیمی اداروں کو بھی فوری کھولاجائے کئی ایسانہ ہوکہ کورونا سے بچاؤ کرتے کرتے ہم تعلیمی میدان میں بھی دیگر اقوام سے پیچھے رہ جائیں او روطن پاک کی ترقی ایک خواب بن جائے۔