usman ali 58

،،،مسلم ممالک شہر خاموشاں بنے،، راجہ عثمان علی،،،

مری:کوہساریونین آف جرنلسٹ چار تحصیلوں کی سب سے بڑی صحافیوں کی تنظیم مری،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں کے میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ عثمان علی نے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کو اسلامی فوبیا قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کو دخل اندازی پر زور دیا ہے کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی سے بھی بیت المقدس قبلہ اول کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بیت المقدس دنیا بھر کے مسلمانوں کا مقدس مقام ہے اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے نہتے فلسطینی مسلمانوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا ہے،معصوم بچوں کی پکار دنیا کا کلیجہ چیرنے کے لئے کافی ہے لیکن مسلم ممالک شہر خاموشاں بنے ہوئے ہیں، کوہسار یونین آف جرنلسٹ مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر سیداں کے میڈیا کوڈینیٹر راجہ عثمان علی کا کہنا تھا امت مسلمہ کے مسلمان حکمرانوں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کو بھگت رہے ہیں،مسلمان مائیں بہنیں چیخ چیخ کر مدد کے لئے بلا رہی ہیں بچے بچیاں بزرگ نوجوان یہودی بے رحم افواج کا ظلم سہہ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ امت مسلہ کے بیدار ہونے کا وقت آن پہنچا ہے،دنیا بھر کے مسلمانوں کی مظلومیت ختم کرنے کیلئے اتحاد ناگزیر ہے،عالم کفر اپنے مذموم ایجنڈے کے لئے ایک جھنڈے تلے کھڑا ہے یہودی بھی گریٹر اسرائیل کے لئے اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے،انہوں نے وزیر اعظم عمران سمیت عالم اسلام کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے وہ مسلمانوں کے تحفظ کے لئے مخلصانہ جدوجہد کا آغاز کریں۔