Palestinians 43

کشمیریافلسطین، ظالم اسرائیل اور ظالم ہندوستان کا ظلم ساری دنیا کے سامنے جاری ہے، راجہ یاسر ریاست عباسی

مری:نوجوان مسلم لیگی رہنما قائد ہوٹل انڈسٹری مری راجہ یاسر ریاست عباسی نے آج امت مدلمہ پر یہود و کفار کے جاری مظالم پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا امن قائم نہیں ہوسکتا، رمضان المبارک میں اسرائیلی فوج نے نہتے اور روزہ دار فلسطینیوں کو بیت المقدس مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے سے روکا اور ساتھ ہی میزائیلوں،ٹینکوں سے حملہ کرکے جو فلسطینوں کو شہید جبکہ لا تعداد کو شدید زخمی کیا، انھوں نے کہا اسرائیل کی کھلی بربریت پر عالمی ضمیر سو رہا ہے،جانوروں کے حقوق پر آنسو بہانے والی انسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیں بھی آج فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج انشاء اللہ امت مسلمہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ لیکن ضرورت ہیکہ امت مسلمہ کے حکمران بھی اپنی بے حسی چھوڑ کر کشمیر فلسطین کے لیے ایک آواز بنیں۔اور اپنی زندگیوں میں اللہ پاک کے احکامات کو حضرت محمدﷺ کے مبارک طریقوں کے مطابق ڈالیں تاکہ یہود و کفار کے ساتھ وبائی مرض سے بھی محفوظ رہیں۔