Lockdown 51

مری لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی پر ہوٹل مالک کے خلاف ایف آئی آر درج ، ہوٹل مینیجر کو گرفتار

مری : اسسٹنٹ کمشنر مری نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عید کے دوران لاک ڈاؤن کے دوران ہوٹل میں مہمان ٹھہرانے کے الزام میں ایک ہوٹل کو سر بمہر کر دیا، ہوٹل مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور ہوٹل مینیجر کو گرفتار کر لیا۔ کاروائی پاکیزہ ہوٹل مری کے خلاف کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹل کا تمام ریکارڈ چیک کیا۔ ہوٹل کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی کہ ہوٹل میں سیاحت کیلئے آئے شہریوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے کنٹرول کیلئے تمام سیاحتی مقامات کو بند کر دیا تھا اور تمام ہوٹلوں کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ سیاحوں کو نہیں ٹھہرائیں گے۔