mrree Lockdown 44

مری محمداقبال سنگھیڑا اورڈی ایس پی ٹریفک ظفر عالم نے تمام ناکوں کے دورے

مری:اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا نے ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں لگائے گئے ناکوں کامشترکہ دورہ کیااے سی مری محمداقبال سنگھیڑا اورڈی ایس پی ٹریفک ظفر عالم نے تمام ناکوں کے دورے کے دوران خود گاڑیوں کی چیکنگ کی اور شہریوں کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد ان کو جانے دیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی ظفر عالم نے سٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے شہریوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں اور شہریوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کریں،اسسٹنٹ کمشنر مری اورڈی ایس پی ٹریفک مختلف علاقوں پر لگائے گئے ناکوں پر موجود اہلکاروں سے عید بھی ملے اور ان کو فرائض کی ادائیگی پرشاباش بھی دی۔