22

مری اورگردونواح میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام سے منائی گئی

مری اورگردونواح میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام سے منائی گئی لاک ڈاؤن کے باعث تمام مساجد میں مقامی لوگوں نے عیدالفطر کی نماز ادا کی نماز عیدکے دوران حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے فیس ماسک اورسماجی فاصلوں کا خصوصی خیال رکھا گیا تمام مساجد میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم اورلگاتار وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے او آئی سی اور انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ فلسطین اورکشمیر میں نہتے عوام پر مظالم بندکرانے کیلئے فوری اقدامات کریں علماء اکرام نے ملک کی سلامتی،خوشحالی،امن وامان اورکوروناوائرس سے تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کو محفوظ رکھنے کی دعائیں بھی کی گئیں۔