mrree Lockdown 67

پنجاب بھر کی طرح مری میں بھی مکمل لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد

مری:ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید نے دوران عید الفطر پنجاب بھر کی طرح مری میں بھی مکمل لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کروایا سیاحوں اور عام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا رہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مری میں بغیر شناختی کارڈ ایڈریس کے داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،مری کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایاگیا،دوران لاک ڈاؤن عیدکے تیسرے دن شام گئے تک 1800 سے زائد گاڑیاں بغیر لوکل ایڈریس کی واپسی کرائی گئیں،عوام کی سہولت کے لیے سرکل مری میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال خود تمام ڈیوٹی کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ تین ڈی ایس پی مری میں سپیشل ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اورڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم سپرویژن کر رہے ہیں سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم سنی بنک 0519269200 پر رابطہ کریں،سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نئے عزم کے ساتھ عوام کی سہولت کے لیے کوشاں۔