Coring drains murree 35

ملکہ کوہسار مری،گلیات اور گردونواح میں بارشوں اور یخ بستہ ہواؤں کاسلسلہ جاری

مری: عید کے تیسرے دن بھی ملکہ کوہسار مری،گلیات اور گردونواح میں بارشوں اور یخ بستہ ہواؤں کاسلسلہ جاری ہے روزانہ سہہ پہر کو گہرے بادلوں،سردہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کاسلسلہ جاری ہے سردی ختم ہونے کانام ہی نہیں لیتی،موسم انتہائی خوشگوار اورسرد ہونے کی وجہ مقامی لوگوں نے گرم لباس اور ہیٹروں کا استعمال پھرسے شروع کردیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے۔