Tourism 43

تمام سیاحتی مقامات کو 8 مئی سے 16 مئی تک کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے بند

مری:حکومت پنجاب نے ملکہ کوہسار مری سمیت تمام سیاحتی مقامات کو 8 مئی سے 16 مئی تک کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے بندکردیاگیا ہے وطن عزیز کے اہم ترین سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 16 مئی تک مکمل لاک ڈاوئن رہے گا تمام ہوٹلز بند کردئیے گئے،ریسٹورنٹس کو صرف پارسل دینے کی اجازت ہوگی،تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کے داخلے پر پابندی مین انٹری پوائنٹس پر سٹی ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس اور پاک فوج کے دستے تعینات کردئیے گئے ہیں کسی بھی سیاح یا جو مری کاشناختی کارڈ نہیں رکھتے کومری میں داخل نہیں ہونے دیاجائیگا مری کے اہم تر ین سیاحتی مراکز مال رڈ،جی پی اوچوک،پنڈی پوائنٹ،کشمیر پوائنٹ،ایوبیہ،نتھیا گلی،،بھوربن،پٹریاٹہ نیومری سمیت ویران اور سنسنا ن ہوچکے ہیں،مقامی لوگوں کو بھی عیدکی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے لوگوں کاکہنا ہے کہ سیاحوں پر داخلے پر پابندی لگانے کے بعد مقامی تاجروں کو دوکانیں کھولنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ مقامی لوگ عید کی خریداری کرسکیں۔