Ramadan Cheap Bazaar 49

سستارمضان بازار مری عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام

مری: حکومت پنجاب کی جانب سے مال روڈ مری پر لگایاگیا سستارمضان بازار مری عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگیا بازار کے باہر ٹماٹر 150 روپے کے پانچ کلو جبکہ سستے رمضان بازار میں 200 روپے کے پانچ کلوفروخت ہورہے ہیں سٹالوں پر نرخ نامے بھی آویزاں نہیں ہیں نہ ہی شکایات سینٹر فحال ہے سیکرٹری زکواۃ وعشر و ممبر سستے بازار معائنہ محمدابرھو کے دورہ کے دوران سب اچھا دکھایا گیا مگر گذشتہ روز اتوار کے دن پھر صورتحال خراب دیکھی گئی تحصیل انتظامیہ کاکوئی بھی ذمہ دار سستے رمضان بازار میں شکایات سننے کو موجود نہیں جبکہ سستا آٹا لینے کیلئے بھی لوگوں کی لمبی لائن لگی رہی اس طرح غریبوں کو ذلیل خوار نہ کیاجائے آٹا کی لائن میں کھڑے لوگوں کا مطالبہ۔