Raja Riaz 30

سینئر صحافی بابر مغل کے بہنوئی محترم راجہ ریاض مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

مری کے سینئر صحافی بابر مغل کے بہنوئی محترم راجہ ریاض مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم جو طویل عرصہ سے لاہور میں رہائش پزیر تھے اچانک بیمار ہو گئے اور ایک ہفتہ علیل رہنے کے بعد گذشتہ بروز اتوار 27 رمضان المبارک کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کی میت کو لاہور سے انکے آبائی علاقہ میں منتقل کیاگیاگذشتہ روز مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں پنجیرہ (اودے شریف) کوٹلی آزاد کشمیر میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات،صحافیوں،سول سائٹی،اہلیان علاقہ اورعزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ان کی وفات پر مری کی مذہبی،سیاسی،صحافتی،سماجی اورکاروباری شخصیات نے بابرمغل سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔