utility-store_murree 31

مری کے یوٹیلیٹی سٹور سے خریداری کرنی عذاب بن گئی

مری :یوٹیلیٹی اسٹور کی من مانی اپنے عروج پر چینی خریدنے کے لئے صرف صابن یا کوئی اور چیز ساتھ خریدنی لازمی ہے تفصیلات کے مطابق لوئرجھیکاگلی روڈ مری شہر میں قائم یوٹیلیٹی سٹور کیخلاف عوامی شکایات غریب لوگ یوٹلیٹی سٹور کی حرکات پرشدیدپریشانی سے دوچار ہیں یوٹلیٹی سٹور کے انچارج کہتا ہے کہ چینی خریدنی ہے تو دیگر اشیاء خریدنی ضروری ہیں صرف چینی فروخت نہیں کرسکتے جبکہ کئی افراد کاکہنا ہے کہ مذکورہ یوٹیلیٹی سٹور سے جو چینی فراہم کی جاتی ہے اسکا وزن بھی کم ہوتا ہے جو غریب اور کم آمدن لوگوں کے ساتھ بہت ذیادتی ہے یوٹیلیٹی سٹور میں میں کونٹر پر بیٹھا ملازم اپنے آپ کو بادشاہ سمجھنے لگا غریب عوام سے انتہائی نازیبا الفاظ میں گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے کسٹمر اگر کسی چیز کے بارے میں معلومات لیتا ہے تو اس کو غصے سے پیش آتا ہے لوئر بازار میں یوٹیلیٹی سٹور پر عمل کو فوری تبدیل کیا جائے عوامی حلقے اور یوٹیلٹی سٹور کے اعلیٰ حکام،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کا اچانک دورہ کرکے وہاں پر موجود لوگوں کے مسائل کو سنا جائے اور ایک کلو چینی کے پیسے لیکر کم وزن میں فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور جو لوگ صرف چینی خریدنا چاہتے ہیں کو زبردستی دیگر غیر ضروری اشیاء خریدنے پر مجبور نہ کیاجائے،،،،،