Construction 41

مری غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا ء کیخلاف

مری:حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا ء کیخلاف مری انتظامیہ ان ایکشن اسسٹنٹ کمشنرمری محمداقبال سنگھیڑا اورچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری غلام قمر وڑائچ کی نگرانی میں تحصیل مری کے مختلف مقامات پرسرکاری اراضی اورنالوں پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیاء کیخلاف مہم کے دوران ایکسپریس وے ملاچھ اوردیگر علاقوں میں بھرپور آپریشن کیاگیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری،میونسپل کارپوریشن مری کے بلڈنگ انسپکٹر محمدارسلان،ڈیمالشنگ سکواڈ سمیت بڑی تعدادمیں بلدیہ مری کے اہلکاروں نے کاروائی میں حصہ لیا سرکاری نالے پر تعمیر ہونے والی عمارت کو گرانے کاکام شروع کیاگیا جس کوگرانے کا سلسلہ شام گئے تک جاری رہا اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹرایم سی مری محمداقبال سنگھیڑا اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری غلام قمر وڑائچ نے اس موقع پر کہاکہ حکومت پنجاب قبضہ مافیاء اور سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں کیخلاف واضع پالیسی ہے جس پر تحصیل انتظامیہ مری،میونسپل کارپوریشن مری سمیت حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں کسی کو بھی سرکاری اراضی یانالوں پر قبضے کرنے اور ان پر تعمیرات کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور سخت قانونی کاروائی،گرفتاریاں مقدمات کااندراج اور بھاری جرمانے بھی کئے جائینگے۔