Cattle 58

سنی بنک مری کے علاقے سے پالتوجانورچوری

مری:تحصیل مری اورشہر میں پالتوجانورچوری کئے جانے کاسلسلہ کئی عرصہ سے جاری ہے رواں 5 مئی 2021 میں پالتو جانور چوری کرنے والا گروپ کو سنی بنک مری کے علاقے سے جانور چوری کرتے ہوئے دیکھاگیا جن میں سے کچھ لوگ فرار ہوگئے جبکہ ایک سنی بنک پولیس چوکی میں بند ہے یہ چور گروپ سنی بنک کے علاقہ کھنی تاک کے ایک شخص کے مویشی کو چوری کررہے تھے جبکہ اس سے چار دن پہلے کلڈنہ تھانہ کے اور کامرس کالج کے علاقہ سے اور سندھیاں کے رہائشی محمد امتیاز، غفران کے جانور،چٹہ موڑ کے اکابر عباسی کے جانور بھی چوری کیے جاچکے ہیں اہلیان علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پالتوجانورچوروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرے اور تمام چوری شدہ پالتوجانوروں کو بھی برآمد کیاجائے اور چوروں کے اس گروپ کاقلع قمع کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔