coruna virus 31

مسیاڑی میں نجی تعلیمی اداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں ساجد محمود

مری:حافظ ساجد محمود عباسی صدر پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن تحصیل مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران تحصیل مری کی یونین کونسل مسیاڑی میں نجی تعلیمی اداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں ہیں 13 مارچ سے ملک میں کورونا وبا ء کے باعث محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اقراء کالج پھپھڑیل کی انتظامیہ مختلف سرکاری اداروں کے طلباء کو اپنے سکول میں داخلہ کروا رہی ہے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل بھی نہیں کیا جا رہا اسسٹنٹ کمشنر مری اس کافوری لیں اوران سکولوں کے اچانک دورے کریں اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ان کاروباری سکولوں کو فی الفور سیل کریں اگر فوری کاروائی نہ کی گئی تو بڑی تعداد میں سرکاری سکولوں کے بچے نجی تعلیمی اداروں کارخ کرلیں گے۔