Political 49

سیاسی لوگوں نے مری میں ڈیرے ڈال دیے

مری:مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدررمضان المبارک کے روزے گزارنے کیلئے اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ میں گذشتہ کئی دنوں سے مقیم ہیں،جبکہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اتوار کے دن روزہ گزارنے کیلئے مری پہنچے انہوں نے روزہ کشمیر پوائنٹ میں ایک اپارٹمنٹ میں گزارا اور افطاری کے بعد واپس راولپنڈی روانہ ہوگئے، مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اورکیپٹن صفدرگذشتہ ہفتے سے روزے مری میں گزاررہے ہیں وہ کشمیر پوائنٹ مری میں اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں اور ملکہ کوہسا ر مری کے خوبصورت اوردلکش موسم میں روزے رکھ رہے ہیں،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدبھی اتوار کے دن مری پہنچے اورروزہ کشمیر پوائنٹ کے ایک اپارٹمنٹ میں گزارہ اور افطاری کے بعد وہ واپس راولپنڈی روانہ ہوگئے،ماضی کی نسبت رواں رمضان المبارک میں بہت کم تعدادمیں سیاسی رہنماؤں نے مری کا رخ کیا ہے۔