Maulana Qari Saifullah Saifi 48

انشاء اللہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا مولانا قاری سیف اللہ سیفی

مری: رئیس مجلس عمل علمائے مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی کا مری شہر کے علماء کے ہمراہ حالیہ کورونا وبا کے حوالے سے مساجد میں ایس او پیز کی پابندی سے متعلق تحصیل بھر کے علماء وائمہ مساجد کے لیے اہم پیغام اور اجلاس سے خطاب کیا اورکہا کہ انشاء اللہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گاآخری عشرے کے اعمال کی بھرپور ادائیگی اور اس عالمی وبا کے خاتمے کی دعاؤں کے اہتمام کیاجائیگاس موقع پر مفتی خالد حسین عباسی،قاری طارق سیف اللہ،مفتی عبداللہ سعید،مولانا طارق،مولانا عامر عباسی،مولانا ضیاء الحسن،مولانا یاسر فاروق اور ظفرالاسلام سیفی بھی موجود تھے,اس موقع پر علماء نے نے کہا کہ مساجد سے خیر پھوٹتی اور وبائیں ٹلتی ہیں انشاء اللہ ایس او پیز پر پابندی کے ساتھ مساجد کو آباد رکھا جائیگاحسب معمول اعتکاف ہوگا البتہ اجتماعی اعتکاف کے حوالے سے حکومتی ہدایات مدنظر رکھی جائیں گی،حکومتی اورتحصیل انتظامیہ سے اس سلسلے میں مکمل تعاون کیاجائیگا۔