Muhammad Iqbal 27

حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرایاجائیگا محمداقبال سنگھیڑا

مری:اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا کے مطابق عوام کی روزمرہ کی ضروری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام رمضان بازار،فروٹ،ڈیری اور گوشت کی دوکانیں،تندور،چھوٹی سبزی کی شاپس اور کریانہ سٹورزہفتے کے پورے سات دن صبح ن9 بجے سے شام چھ بجے کھلے رکھے جاسکے گے اسسٹنٹ کمشنر مری نے ہدایات دیں کی حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرایاجائیگا اورخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی،مقدمات اور بھاری جرمانے بھی کئے جائینگے انہوں نے تاجروں اور عوام کو کہا کہ وہ فیس ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو اور سماجی فاصلو ں کو بھی یقینی بنائیں تاکہ اس موذی وباء سے خود کو اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکیں۔