P.A.D. Murree 13

تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس

مری:تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس تحصیل آفس لوہرٹوپہ میں ہوااجلاس میں تحصیل ناظم امتیاز احمد علوی نے گذشتہ تین ماہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج القرآن کی دعوتی و تنظیمی مہم میں یونین کونسلوں کی سطح پر سینکڑوں نئے افراد کی شمولیت مشن کی حقانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اجلاس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کے قائدین،الطاف عباسی، اصغر خان،محمد الماس عباسی،محمد نعیم قادری،شفیق اعوان، چوہدری عابد جبکہ پاکستان عوامی تحریک تحصیل مری کے قائدین عبدالغفار چوہدری، ممتاز عباسی، حاجی ارشد عباسی، حاجی محمد صابر، طارق محمود،راجہ عبدالقدیر نے شرکت کی جبکہ پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ صغیر احمد ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں عیدالفطر کے بعد گراس روٹ لیول پر دعوتی مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاکہ یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازیاں کی جائینگی جبکہ جون میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیاگیا،پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سوراسی اور کنڈاں میں تعلیمی منصوبہ جات کا آغاز بھی اسی سال کیاجائیگا اورتبدیلی نظام مہم کا منظم آغازبھی کیا جائیگا،اجلاس کے اختتام پر میں کورونا وائرس سے نجات کیلئے اورعالم انسانیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔