ac Murree 30

مال روڈپرکورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سو تین افراد گرفتار پانچ ریسٹورنٹ کو سیل

مری مال روڈپرکورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سو تین افراد گرفتار پانچ ریسٹورنٹ کو سیل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھلتی جا رہی ہے آئے روز مریضوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے سخت فیصلوں کا حکم جاری کر دیا گیا ہے،جس میں چھ بجے کے بعد تمام کاروباری مراکز بند ہو گے جبکہ ہوٹل ریسٹورنٹ ڈائننگ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی،اسسٹنٹ کمشنر مری سول انتظامیہ اور پاک فوج نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سو تین افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ پانچ ریسٹورنٹ کو سیل کر کے مقدمات درج کر دئیے گئے،اسسٹنٹ کمشنر مری کا کہنا ہے کہ این سی او سی اور حکومت پاکستان کے حکامات کے مطابق شام چھ بجے کے بعد مکمل کاروباری مراکز بند کرنے ہو گئے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، کورونا انسانی زندگیوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے احتیاط کر کے ہی ہم اپنی اور اپنے عزیز واقارب کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں، بے احتیاطی برتنے پر کہی ممالک میں لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں لوگ اپنی قیمتی جانیں گوا چکے ہیں بنا ضرورت گھروں سے بار نہ نکلا جائے اگر ضرورت کے با عث گھروں سے باہر آتے ہیں تو فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں پاک فوج پولیس سول انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اپنے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں، عوام کے تعاون سے ہی ہم سب مل کر کورونا جیسی موضی بیماری سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں