Murree Ambulance 66

کوہسار ویلفیئرسوسائٹی کو ایمبولینس عطیہ

مری:معروف فلاحی تنظیم کوہسار ویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ) لوئر چلاوڑہ کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اور اہلیان علاقہ کی فلاح وبہوود اورضرورت کو مدنظررکھتے ہوئے صوبیدار جاوید جامی نے اپنے مرحوم والدین کے ایصال ثواب کیلئے کوہسار ویلفیئرسوسائٹی کو ایمبولینس عطیہ کی انہوں نے ایمبولینس کی چابی صدر کوہسار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر کبیر ستی کے حوالے کی اس موقع پر اہلیان علاقہ نے جاویدجامی کو اس کار خیر کیلئے شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورشکریہ ادا کیا۔