25

پاک آرمی کے دستوں نے مری شہر اور مال روڈ کا دورہ

مری:کوروناوائرس کی تیسری خطرناک حدتک بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر بین الاقوامی سیاحتی حل سٹیشن ملکہ کوہسارمری میں حکومت کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک آرمی بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے پہنچ گئی اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھڑاا اور پاک آرمی کے دستوں نے مری شہر اور مال روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر آرمی کے جوان ہینڈ مائیک کے ذریعے عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے ہدایات بھی دیتے رہے مال روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے اور عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین بھی کی مری انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر ہر حال میں سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ شام 6 بجے تمام کاروباری مراکز بند ہونے چاہیں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔