Murree 1122 63

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں کو کورونا ویکسینیشن لگانے کا آغاز

مری:پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں کو کورونا ویکسینیشن لگانے کا آغاز ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کی زیر نگرانی کر دیا گیاہے،نچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مری حمزہ علی خان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں محکمہ ہیلتھ پنجاب نے ریسکیو اہلکاروں کے لیے کورونا ویکسینشن کا آغاز کیا ہے، اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں تمام ریسکیو اہلکاروں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی،ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈویژن اور انچارج ایمرجنسی آفیسر مری سمیت 179 ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹر سے پہلی ڈوز لگوائی انچارج ایمرجنسی آفیسر مری نے تمام ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیو اہلکار کورونا ویکسین لازمی لگوائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کورونا وباء کے ایس او پیز کا لازمی خیال رکھیں اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے تمام ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا کہ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کورونا جیسی عالمی وباء کے دوران عوام الناس کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور مستقبل قریب میں بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ اپنی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے،محفوظ معاشرے کے لئے سرگرم ریسکیو1122۔