Aurangzeb Abbasi 68

اورنگزیب عباسی کی ہمشیرہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مری:سابق وزیر اعظم پاکستان صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، صدر مسلم لیگ ق ضلع راولپنڈی پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق ضلع راولپنڈی پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سابق وزیراعظم پاکستان فیاض تبسم اور مسلم لیگ ق تحصیل مری کے چیف آرگنائزر حمادطیفورعباسی کا مری الیکٹرانک میڈیا اورکوہساریونین آف جرنلسٹس کے صدر اورنگزیب عباسی کی ہمشیرہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اورنگزیب عباسی اور انکی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں زبیر احمد خان، فیاض تبسم اورحمادطیفورعباسی مسلم لیگ کی قیادت کی طرف سے اورنگزیب عباسی کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔