Murree Ba Himmat Buzurg Program 85

مری باہمت بزرگ پروگرام تحریک انصاف کا فوٹو سیشن ہی نکلا

مری باہمت بزرگ پروگرام تحریک انصاف کا فوٹو سیشن ہی نکلا۔ بزرگ خواتین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔روزہ کی حالت میں بزرگ خواتین بنک کے چکر لگا لگا کر مایوس گھروں کو جانے لگیں۔داد رسی کے لیئے کوئی منشی موجود نہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے باھمت بزرگ اے ٹی ایم کارڈ تو تھما دیے گئے لیکن یہ کارڈ بلاک ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا باہمت بزرگ پروگرام جس کے ذریعے بزرگ خواتین کو تین ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے تھے جس کے تحت مری میں بزرگ خواتین کے کارڈ بنائے گئے اے ٹی ایم کارڈ ان کو دے بھی دیے گئے لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود ان اے ٹی ایم کارڈ میں پیسے ٹرانسفر نہ کیے جا سکے اور کہیں اے ٹی ایم کارڈ تاحال بلاک ہیں جس کے باعث بزرگ خواتین اور در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور متعلقہ بینک سے جب رابطہ کیا جائے وہ ان بزرگوں خواتین کو نجی فرنچائز پر جانے کا کہہ دیتے ہیں جبکہ یہ پروگرام پنجاب بینک کے ذریعے چل رہا ہے روزے کے حالت میں دہی علاقوں سے چل کر آنے والی بزرگ خواتین شام کو مایوس ہوکر گھر لوٹنے پر مجبور تحریک انصاف کی حکومت مری میں صرف تصویروں کی نمائش کی حد تک ہے عملی طور پر اس کے کام ادھورے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے باہمت بزرگ پروگرام تو جاری کر دیا گیا لیکن اس پروگرام کا فائدہ تاحال کاغذی کاروائی تک ہی محدود ہے ،،،،