Pension 62

حکومت پنشن میں بھی 25 فی صد اضافے کافوری اعلان کرے

مری:حکومت پنشن میں بھی 25 فی صد اضافے کافوری اعلان کرے طوفانی مہنگائی کے باعث پنشنرز کا جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے پنشنروں نے اپنی زندگی میں تعلیم سمیت دیگر اداروں میں کئی دہائیوں تک خدمات سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار آل پنجاب پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سیاب عباسی نے بزرگ پنشنروں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر صغیر عالم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کو ارڈینٹرضلع راولپنڈی راجہ طارق محمود،فنانس سیکرٹری یوسف عباسی اور دیگر نے شرکت کی چیئرمین ڈاکٹر صغیر عالم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ میں پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ کیا گیا انھوں نے پنشن میں بھی 25 فی صد اضافے کا مطالبہ کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر پنشن میں اضافہ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کے ریٹائرڈ ملازمین عیدالطفر کے بعد احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔