media 56

مری میڈیا کو نظرانداز کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں صدر اصغر وحید اعوان

مری:وزیر عظم پاکستان کی مری آمد پر مقامی میڈیا کو پنجاب ہاؤس میں کوریج کیلئے نہ بلانا انتہائی ذیادتی ہے مری میڈیا نے مری کے مسائل کواجاگر کرنے کے حوالے سے ہمیشہ مثبت اور انتہائی اہم کردار کیاہے ہم مری میڈیا کو نظرانداز کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق اورمشکل وقت کے صدر اصغر وحید اعوان نے اپنے تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی اور بانی لوگوں کو بھی اس پروگرام میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی شاہد مقامی قیادت کو ڈرتھا کہ ہماری اقرباء پروری اور ذاتی مفادات اور غیر قانونی تعمیرات پر عمران خان کے سامنے آواز بلندکرنے کے اندیشہ کے سبب نظریاتی کارکن اور صحافی برادری کو پنجاب ہاؤس آنے کی دعوت نہیں دی گئی انہوں نے کہ بہت جلد ہم مری سے محبت کرنے والوں،نظریاتی کارکنوں اور صحافیوں کی آواز مری کے حوالے سے تحریک:عمران خان مری بچاؤ ہم تمارے ساتھ ہیں میں وزیر اعظم پاکستان تک پہنچائیں گے۔