sops for corona 75

مری متحرک ہفتہ اور اتوارکو سختی سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا

مری:حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے تحصیل انتظامیہ،ڈی ڈی ایچ او مری اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر مری متحرک ہفتہ اور اتوارکو سختی سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایاجائیگا ان خیالا ت کااظہار اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے مال روڈ،لوئر بازاراور دیگر علاقوں کے ہفتے کے دن اچانک دوروں کے دوران تاجروں اور مقامی لوگوں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ہفتے کو مال روڈ،لوئر بازارسمیت تمام بازار اورمارکٹیں بندرہیں دورہ کے موقع پر سول ڈیفنس اہلکاراور عملہ بھی انکے ہمراہ تھا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال انتہائی خطرناک حد وں کو چھو رہی ہے ایسے میں پوری قوم کو حکومت کی طرف سے جاری ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرکے اس موذی وائرس کو ختم کرنے میں اپنا کردا راداکرنا ہوگا انہوں نے وارننگ دی کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی،مقدمات کا اندارج او ربھاری جرمانے بھی کئے جائینگے۔