Inna-lillahe 63

چیف ایڈیٹر مہتاب خان کے بڑے بھائی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

مری:چیف ایڈیٹر مہتاب خان کے بڑے بھائی راجہ انیس اور راجہ نفیس الرحمن کے والد محترم،مری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبرضلع کونسل وسابق چیئرمین یونین کونسل پھگواڑی راجہ عبارت خان رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی علاقہ گاؤں پھگواڑی میں سپردخاک کردیا گیا انکی نمازجنازہ گذشتہ روز دن ساڑھے گیارہ بجے آرچرڈ فارم مری روڈ اسلام آباد اور شام پانچ بجے انکے آبائی علاقہ پھگواڑی میں اد ا کردی گئی نمازجنازہ میں مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات،صحافیوں،اہلیان علاقہ اورعزیزواقارب نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی اور دعاکی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائیں۔