Hafiz Muhammad bin Imran 83

مری نماز تراویح میں دوسرے ختم القرآن کا اعزاز حافظ محمد بن عمران نے حاصل کر لیا

مری نماز تراویح میں دوسرے ختم القرآن کا اعزاز حافظ محمد بن عمران نے حاصل کر لیا۔پہلا اعزاز یونین کونسل دریاگلی دوسرا یونین کونسل تریٹ کا مقدر بنا۔تین پارے انتہائی خوبصورت آواز اور الفاظ کی روحانی کے ساتھ ہر دن سنانے پر مقتدیوں کے دل جیت لیئے۔مری ایکسپریس وۓ پھری کے مقام پر جامع مسجد جبین میں حافظ محمد نے روزانہ تین پارے قرآن پاک سنا کر دسویں تراویح میں قران پاک ختم کیا۔حافظ محمد مفتی عمران ریاض عباسی کے صاحبزادے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل نماز تراویح میں پہلا قرآن پاک ختم کرنے کا اعزاز حافظ خبیب بن خالد نے حاصل کیا جو مفتی خالد حسین عباسی کے صاحبزادے ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد مفتی عمران ریاض عباسی کے صاحبزادے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حافظ خبیب اور حافظ محمد کے قرآن پاک میں غلطیاں نہ ہون…