Rescue 1122 Murree 66

ریسکیو 1122مری حمزہ علی خان کی زیر صدارت سینٹرل سٹیشن پر اجلاس منعقد ہوا

مری:پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122مری کے انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر صدارت سینٹرل سٹیشن پر اجلاس منعقد ہوا جس میں کنٹرول روم انچارج سمیت تمام ونگ انچارجز نے شرکت کی اجلاس میں یجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کی طرف سے ایمرجنسی کور پلان پر دی جانے والی خصوصی ہدایات کا جائزہ لیا گیاجبکہ کنٹرول روم انچارج نے ایمرجنسی آفیسر کو ایمرجنسی کور پلان پر بریفنگ دی،ایمرجنسی کور پلان کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی میں بھروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کے لیئے ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں،اس موقع پر ہدایات دی گئیں کہ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا ھونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے تمام ریسکیو اہلکار اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین ایمرجنسی سروس فراہم کریں،ایمرجنسی آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے دوران سفر احتیاط سے گھاڑی چلائیں موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،شہری فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں،عوام حکومت پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر مری کیطرف سے جاری کردہ احتیاطی احکامات پر عمل کریں،محفوظ معاشرے کیلئے سرگرم ریسکیو 1122۔