Irshad Sheikh 54

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی نظریاتی رہنماء ارشاد شیخ عرف شادوبھائی طویل علالت کے بعد گذشتہ روز رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

مری:ملکہ کوہسار مری شہر کی معروف کاروباری،سیاسی،سماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی نظریاتی رہنماء ارشاد شیخ عرف شادوبھائی طویل علالت کے بعد گذشتہ روز رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مری کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا مرحوم کی نمازجنازہ معروف عالم دین مفتی خالدحسین عباسی نے پڑھائی نمازجنازہ میں حکومت آذادکشمیر کے وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ حافظاحمد رضا قادری ایڈووکیٹ،قاری راشداسداللہ عباسی،راشد اسلام بٹ،سابق ناظم نمبل راجہ ارشدنواز عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،طاہر حمید،پی پی پی کے رہنماؤں نذیر عباسی ایڈوکیٹ،خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ،سرفراز خان ستی،محمدامتیاز مغل،فاروق ڈار،جمیل مغل،چودھری رفیق احمد گورسی،لیگی رہنماؤں منیر عباسی،عمران بٹ،آصف میر،خواجہ بابرمسعود،عارف عبداللہ،اعجاز عباسی،بابرعلی قریشی کے علاوہ مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات،سول سوسائٹی،ہرمکتبہ فکر کے افراد،اہلیان علاقہ اور عزیزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔