Ramadan Cheap Bazaar 64

مری رمضان سستا بازار مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ایک چھت تلے انتظامیہ نے اتحاد پیدا کر ڈالا

مری رمضان سستا بازار مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ایک چھت تلے انتظامیہ نے اتحاد پیدا کر ڈالا۔رمضان سستا بازار جس جگہ پر مری انتظامیہ نے لگایا یہ جگہ مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر نے فراہم کر کہ عوام کو ریلیف پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات پر عوام الناس کو بنیادی ضرورت کی اشیاء مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کرنے کے لیے مری انتظامیہ نے جس جگہ پر سستا بازار قائم کیا ہے یہ جگہ مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی کی مالکیت ھے جہاں پر عام مارکیٹ سے قدرے بہتر روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء عوام الناس تک پہنچانے کے لیے مری انتظامیہ کے سربراہ ایڈمنسٹریٹر محمد اقبال سنگھیڑا کافی متحرک نظر آتے ہیں جبکہ دوسری طرف تعمیرات سمیت دیگر اور بہت سارے ایسے معاملات جن پر وزیر اعظم عمران خان کا ویژن بلکل واضح ہے ان پر حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنماؤں میں اتفاق کی فضاء سے دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور مقامی لوگوں نے تھانے کچہریاں آباد کر رکھی ہیں اور خوب ذلیل و خوار ہو رہی ہیں اسی اتحاد نے سپریم کورٹ اور حکومت پنجاب کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا رکھا ہے