utility store murree 105

وزیر اعظم کے سبسڈی پیکج کا کوئی فائدہ غریب عوام کونہیں پہنچ رہا

مری:لوئر جھیکاگلی روڈ ٹرک موڑمری شہرمیں قائم یوٹیلیٹی سٹور پر آنے والے غریب اور کم آمدن والے افراد کوذلیل وخوار کیاجانے لگا وزیر اعظم کے سبسڈی پیکج کا کوئی فائدہ غریب عوام کونہیں پہنچ رہا مذکورہ یوٹیلیٹی سٹور پر عوام کوچینی،آٹا،گھی،آئل اور دیگر روزمر ہ کی اشیاء ضروریہ دستیاب نہیں صبح سے شام تک عوام یوٹیلیٹی سٹور کا چکر لگالگاکر تھک کر اور مایوس ہوکر گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں مری شہر میں قائم اس یوٹیلٹی سٹورکی ہمیشہ سے عوامی شکایات رہی ہیں کہ یہ عوام کو سستی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کی سہولت فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے چیک اینڈبیلنس نہ ہونے سے تمام اشیاء ضروریہ خوصاً چینی،گھی،آٹا،آئل اور دیگر بازار میں بلیک کردی جاتی ہیں اور عوام کو یہ کہہ کرٹال دیاجاتا ہے کہ چینی،آٹا،گھی اور دیگر اشیاء کم مقدار میں پہنچی تھیں جو اب ختم ہوگئی ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کامذاق اڑانے اور ذلیل کرنے کے بجائے ان یوٹیلٹی سٹوروں پر عوام کی ضرورت کی بنیادی اشیاء وافر مقدار میں فراہم کی جائیں یا پھر یوٹیلیٹی سٹور کے ڈرامہ کو بند کیاجائے۔