Full of gas 55

مری میں افطاری اور سحری کے وقت گیس کاپریشر کم

مری:بارشوں اور سردی کی شد ت اضافہ ہوتے ہی مری شہر کے علاقوں لوئر جھیکاگلی روڈ، ٹیکسی سٹینڈ،شوالہ،لوئر بازار،موچی منڈی سمتی افطاری اور سحری کے وقت گیس کاپریشر کم ہوجانے سے کئی دنوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جمعہ کے دن جب لوگ افطاری کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک سوئی گیس باالکل بندہوجانے سے گھریلوصارفین کو افطاری تیار کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گیس صارفین کے پاس متبادل ایندھن کی سہولت نہ ہونے سے لوگوں کو روزہ اور افطاری کی تیاری کے دوران سخت دشواری کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے محکمہ سوئی گیس کی نااہلی اور غفلت پر سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور رمضان المبارک کے مقد مہینے میں عوام کوسوئی گیس کا پریشرکم کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور سوئی گیس کے پریشر کو فوری بحال کرنے مطالبہ کیا ہے۔