PTI 23

تحریک انصاف منشیان۔عہدوں کے لالچی مفاد پرست چند افراد کی جگہ عوام پر توجہ دے سعد اخلاق عباسی

مری:تحریک انصاف منشیان۔عہدوں کے لالچی مفاد پرست چند افراد کی جگہ عوام پر توجہ دے۔وقت کم حل طلب مسائل زیادہ ہیں۔عوام کی مشکلات دکھ تکالیف دور کرنی ضروری ہیں۔بجاۓ مفاد پرست منشیوں اور عہدوں کے بھوکے لوگوں کےجو عمران خان سے لیکر ہر جگہ جگ ہنسائی کا باعث بنے ہوۓ ہیں۔یہ لالچی ٹولہ ماضی کی حکومتوں کی تذلیل کا باعث بنا۔عوامی اعتماد کا پاس نہ رکھا گیاتو حشر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے بھی برا ہوگا۔ملک کی دیگر بر سر اقتدار سیاسی جماعتوں کا ماضی عمران خان اور صداقت علی عباسی کو یاد رکھنا ہو گا۔آج ماضی کی سیاسی جماعتیں چند افراد کا ٹولہ بن کر پورے ملک میں عوامی حمایت کے لیئے گلی گلی نگر نگر شہر دیہات میں گھوم رہی ہیں اللہ نہ کرے تحریک انصاف پر ایسا وقت آۓ۔ہوش کے ناخن لینے ہونگے۔ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم مری مسیاڑی کے نوجوان تحریک انصاف کے متحرک رہنما سعد اخلاق عباسی نے اپنے جاری بیان میں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج دیار غیر میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن سے محبت کرنے والے دوسری جماعتوں کے کارکنان کے سامنے منشیوں اور عہدوں کے لالچی مفاد پرست افراد کی وجہ سے شرمندہ ہو رہے ہیں اور یہی شرمندگی کل اعلی قیادت کے گلے کا ہار بنے گی۔سعد اخلاق عباسی نے حلقہ کے حوالہ سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ کوہسار یونیورسٹی کا قیام صداقت علی عباسی کاایک بڑا کارنامہ ہے۔جو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔ صداقت علی عباسی ایک باصلاحیت رکن قومی اسمبلی ہیں مگر ان کے ارد گرد ایسے خوش آمدیدی لوگوں کا حصار نظر آتا ہے جو ماضی کی منتخب قیادت کے قریب بھی تھے ان کے ایسڈ ماضی کے اور موجودہ دور کے چیک کیئے جائیں یہ مفاداتی ٹولہ جیسے صداقت علی عباسی کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ایسے ہی خوش آمدیدی ٹولہ وزیر اعظم عمران خان کے ارد گرد ہے۔اسوقت حلقہ میں عمران خان اور تحریک انصاف کے ویژن کو پسند کرنے والے کارکن بہت ناراض نظر آتے ہیں جنکا احساس کرنا ہو گا باصورت دیگر تحریک انصاف کا حشر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی برا ہو گا۔۔۔