Construction murree 81

مری ہنگم تعمیر۔شاملاتی زمینوں اور درختوں کی کٹائی سے خطرات منڈلانےلگے

مری دوسری تراویح کے بعد شروع ہونے والی بارش وقفہ وقفہ سے جاری۔بے ہنگم تعمیر۔شاملاتی زمینوں اور درختوں کی کٹائی سے خطرات منڈلانےلگے۔تعمیرات کی مٹی سڑکوں کنارے جنگلات میں پھینکے جانے سے لینڈ سلائیڈینگز شروع ہو سکتی ہیں۔جائز کام ناجائز طریقہ سے کرنے والا مافیا شدید پریشان۔مہینوں کی تعمیرات مری میں دنوں میں ہونے سے شعبہ تعمیرات کے ماہرین بھی سر پکڑ کر حیران ہیں کہ ان عمارتوں میں رہنے۔کاروبار کرنے والوں کے سروں پر خطرات ہمیشہ منڈلاتے رہیں گے۔ایک ماہر تعمیرات کے مطابق ایک لینٹر کو پکنے کے لیئے جتنی مدت درکار ہوتی ہے اتنی مدت سے بھی کم عرصہ میں مری شہر اور اسکے گردو نواح میں عرصہ دراز سے دولت کے بچاری کئی کئی منزلوں پر مشتمل عمارت تیار کر کہ مالکان کے حوالہ کر دیتے ہیں جو بعد ازاں فروخت کر دی جاتی ہیں۔جس بنا پر ہی سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کر رکھی تھی مگر اس وقت ملی بھگت سے ایک دو تعمیرات ہی نظر آتیں تھیں جس پر احتجاج اور شورغل کرنے والے موجودہ حکمرانوں کے دور میں بائی لاز کی دھجیاں اڑا کر تعمیرات ایسے جاری ہیں جیسے آنے والا دور ابھی سے لوگوں کو محسوس ہونے لگا کہ شہباز شریف کا پھر ہو گا اور تعمیرات پر ایک دفعہ پھر پابندی عائد کر دی جاۓ گی جس بنا پر آندھی بھی سرما ڈال رھی ہے۔اور مری اسوقت خطرے کے نشان پر کھڑی ہے ۔۔