208

مری تحریک انصاف کے اختلافات میں روز بروز اضافہ۔

مری تحریک انصاف کے اختلافات میں روز بروز اضافہ۔ بانی نظریاتی کارکنان نے ایم این اے صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹی مسترد کر دی۔رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے تحریک انصاف مری کے بانی نظریاتی کارکنان کے کی طرف سے منعقد ہونے والے دو اجلاس جو چیف کواڈینٹر خواجہ شبیر کی زیر صدارات ہوئے اور میڈیا کے ذریعہ سے مری میں مافیا کی جناب سے جاری اندھیر نگری چوپٹ راج جس میں چیئرمین عمران خان کے ویژن کی دھجیاں بکھری جا رہی ہیں اور اس پر حلقہ کی منتخب قیادت کی خاموشی اور منتخب قیادت کے صف اول کے خوش آمدی ٹولے کی طرف سے تجوریاں بھرنے والی آواز کو روکنے کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں بعض ایسے کارکنان و سابق تنظیمی ممبران کو شامل کیا گیا مگر تحریک انصاف مری کے کارکن ناصر عباسی نے اہم پارٹی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر ٹیک کرتے ہوۓ یکسر صداقت عباسی کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹی کو مسترد کر دیا۔جو کمیٹی تشکیل دی ہے اسے نظریاتی و بانی کارکن اور سابق عہدیدران مسترد کرتے ہے ہم کسی کمیٹی کو نہیں تحصیل مری کے کارکن نہیں مانتے۔۔