Murree Cheap Ramadan Bazaar 122

مری سستا رمضان بازار برائے نام چینی،گھی،آٹا،چکن بازار سے غائب،

مری سستا رمضان بازار برائے نام چینی،گھی،آٹا،چکن بازار سے غائب،غیر معیاری پھل سبزیاں عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں سستارمضان بازار غریب اورکم آمدن والے افراد کیلئے ایک مذاق بن چکا ہے غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے سستا رمضان بازار اپنے مقاصد پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے تحصیل انتظامیہ تقریباً دس لاکھ کی آبادی کیلئے ایک سستارمضان بازارلگا کر منظر سے غائب ہوئی ہے جس کے باعث عام بازاروں میں بھی من مانے نرخ وصول کئے جارہے ہیں بیف فی کلو 650 تک پہنچ گیا ہے چکن 270 اور سبزیاں بھی سنچری کراس کرگئی ہیں اعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں۔