dsp murree Zafar Alam 81

انسپکٹر ظفر عالم نے ٹریفک سرکل مری کا چاج سنبھال لیا۔ ٹریفک ترجمان

مری: سرکل میں گرمائی سیزن کے آغاز پر انسپکٹر ظفر عالم کو سرکل ٹریفک مری تعینات کر دیا گیا گزشتہ روز ٹریفک آفیسر مری ظفر عالم نے چارج سنبھالتے ہی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات کی روشنی میں سرکل مری میں تعینات ٹریفک وارڈنز، سینئر ٹریفک وارڈنز، کو شفٹ وائز بریفنگ دی اور تمام سرکل ہائے کا جائزہ لیا ٹریفک سٹاف کو مری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور عوام الناس سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرائیں۔ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کریں۔عوام الناس کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے۔ بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز افسران کو انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا اور ڈیوٹی میں غفلت و لاپراوہی برتنے والے ٹریفک وارڈنز افسران کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام الناس ے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں یہ اپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم سنی بنک 051-9269200 پر یا ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔