Theft murree 157

مری کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

مری:تھانہ مری پولیس کی کاروائی، کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل،گاڑیوں او ر موٹر سائیکلز کے سپیئر پارٹس برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد زادہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں و موٹر سائیکلز کے سپیئر پارٹس برآمد ہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کوشابا ش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، کار و موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔