Worker 116

تحریک انصاف مری کے بانی نظریاتی کارکن اپنی ہی منتخب قیادت کی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج۔

مری:تحریک انصاف مری کے بانی نظریاتی کارکن اپنی ہی منتخب قیادت کی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج۔ کرپشن پر دبنگ آواز بلند کر کہ قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔وزیر اعظم عمران خان تک مری میں جاری کرپشن پہنچا کر رہیں گے۔ منتخب قیادت نے کرپٹ مافیا اور پٹواریوں کو لگام نہ ڈالی تو بلدیات میں رزلٹ ڈسکہ والا آۓ گا۔پٹواریوں اور کرپٹ مافیا نے پارٹی کو تباہ کر دیا۔عوام کے سامنے شرمندگی کا سامنا رہتا ہے۔کارکنان ایک مرتبہ پھر چیخ اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل مری کے بانی و نظریاتی عہدیداران کا ایک اہم اجلاس ہفتہ 11 اپریل کو بمقام جی پی او چوک سیروز گلی الرمضان ہوٹل میں منقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سابق چیف کواڈینیٹر تحریک انصاف تحصیل مری بزرگ شخصیت خواجہ محمد شبیر نے کی۔اجلاس میں سابق عہدیدارن و موجودہ عہدیداران تحصیل مری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جن میں پی ٹی ای تحصیل مری کے سابق سئنیر نائب صدر ساجد عباسی،سابق صدر یونین کونسل گھوڑا گلی اتفاق عباسی۔سابق صدر یونین کونسل تریٹ راجہ وحید ،سابق صدر یونین کونسل نمبل ماسٹر نصیر عباسی۔سابق صدر یوتھ ونگ تحصیل مری اصغر وحید۔ کواڈینیٹر انصاف یوتھ ونگ میونسپل کارپوریشن راجہ عثمان۔سابق صدر انصاف لیبر ونگ تحصیل مری شکیل عباسی۔ سابق نائب صدر ٹریڈرز ونگ تحصیل مری الیاس قیوم۔عباسی،
موجودہ صدر انصاف لیبر ونگ تحصیل مری رائیس عباسی، سابق نائب صدر پی ٹی ائ واجد عباسی ، سابق سیکرٹری جنرل یونین کونسل تریٹ راجہ اظہر ، راہنما یونین کونسل دریا گلی گلذیب عباسی ، سابق سئنیر نائب صدر یوتھ ونگ تحصیل مری قاسم جابر عباسی ، عمران خان۔ابراھیم خان ، سیف الرحمان،خرم عباسی۔طاہر خان ، علی عباسی،وسیم اختر عباسی ،راجہ محمد شبیر ، اور دیگر کارکنان نے بھر پورشرکت کی
مقررین نے اپنے خطاب میں عوامی نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اجلاس کے اختتام پر متفیقہ اعلامیہ جاری کیا گیا کے نظریاتی اور بانی ورکرز ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی کو ٹف ٹائم دیں گے اور جلد ہی اپنی آواز وزیراعظم پاکستان عمران خان تک پہنچائیں گے اور پارٹی میں موجود ہر قسم کے مافیا کی اپنے قائد کے سامنے نشاندہی کریں گے کرپشن سے پاک مری بنائیں گے اور کرپٹ عناصر کا قلع قمع کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے نظریاتی و بانی ورکرز اور عہدیدران کا اگلا اجلاس جلد بلایا جاے گا۔۔۔