Accident murree 173

ایکسپریس وے مری اورنواحی علاقہ گورینی میں دو ٹریفک حادثات ایک خاتون جاں بحق

مری:گذشتہ دن ایکسپریس وے مری اورنواحی علاقہ گورینی میں دو ٹریفک حادثات ایک خاتون جاں بحق،پہلا حادثہ ایکسپریس وے مری میں خان بابا ریسٹورنٹ کے پاس کار حادثہ کا شکار ہوگئی اورگاڑی سڑک کے پیرا پٹ کے ساتھ ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی اور انکے 2 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے عینی شائد کے مطابق حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا اللہ پاک کی مہربانی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا جبکہ مقامی افراد نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے کارجو تباہ ہوگئی تھی میں سوار چاروں افراد کو باہر نکالا،دوسرا حادثہ مری کے نواحی علاقہ لورہ یونین کونسل گورینی دناہ میں پیش آیا جس میں ایک کیری ڈبہ گہری کھائی میں گرگیا جسکے نتیجے ایک عورت موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ گاڑی ڈرائیور جس کاتعلق بھارہ کہو اسلام آباد سے ہے زخمی ہوگیا مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے نعش اور زخمی کو نکالا کر قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا۔