gpo Murree 62

اکثریتی باسیوں کو ملکیتی زمینوں سے محروم

مری:پٹواریوں بادشاہوں نے ہوائی حقوق کا سہارا لیکر مری کے اکثریتی باسیوں کو ملکیتی زمینوں سے محروم کر دیا۔نامکمل اور عرصہ دزاز سے زمین کا بندوبست نہ ہونا بھی مشکلات کا سبب۔نامکمل زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے سے لینڈ ریکارڈ سینٹر میں بھی مقامی احباب کو صرف ذلت ہی ملنے لگی۔چند ٹکوں کے لالچ میں مافیا نے لوگوں کو لوٹنے کے لیئے ہر دور میں منتخب قیادت کی قربت حاصل کر کہ اپنے آپ کو محفوظ میں جال میں رکھنے کا کامیاب ہنر اپنا رکھا ہے۔پٹواری بادشاہ دفاتر میں کم اور راولپنڈی اسلام آباد کے ہوٹلز اور مافیا کے ڈیروں پر رات کی تاریکی میں بستے رکھ کر پیٹیوں پر پیٹیاں لیکر عوام کو ان کی زمینیوں سے جہاں محروم کر رہے ہیں وہائیں پر ان پٹواریوں نے جنگلات کو بھی بہت سے مقامات پر فروخت کر رکھا ہے۔آۓ دن میڈیا پر عوامی تکالیف شائع ہونے کے باوجود ارباب اختیار اور بیوروکریسی بھی بہت کچھ حاصل کر کہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔۔