Water supply 45

گھوڑاگلی مری کے مقام پرصاف پانی کی فراہمی کے واٹرسپلائی منصوبے کا افتتاح

مری:الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے گھوڑاگلی مری کے مقام پرصاف پانی کی فراہمی کے واٹرسپلائی منصوبے کا افتتاح کردیاگیااس منصوبے سے 200 سے زائد خاندان مستفید ہونگے ان خیالات کا اظہار خدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے منصوبہ شروع ہونے پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے صاف پانی پروگرام کا مقصدملک بھر میں ہر خاص و عام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کا قیام کو عملی جامہ پہنایاجاسکے الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی پروگرام کے تحت سالانہ 30,17,800افراد مستفید ہورہے ہیں جن پر 194 ملین روپے کی لاگت آرہی ہے الخدمت کے تحت 2020ء میں 7,607 کمیونٹی ہینڈ پمپ، 140 واٹر فلٹریشن پلانٹس، 2,012 واٹر ویل،79 گریویٹی فلو سکیم،1,103 سبمرسبل پمپ اورسولر سمرسبل پمپ نصب کیے جاچکے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت روزانہ کی بنیاد کی پر 24 لاکھ افرادکو صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے،اہل علاقہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کا پانی کے اس منصوبے پر شکریہ ادا کیا۔