murree Inflation 18

ملکہ کوہسار مری اورگردونواح میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر غریب اورکم آمدن افراد شدید مشکلات

ملکہ کوہسار مری اورگردونواح میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر غریب اورکم آمدن افراد شدید مشکلات سے دوچار چند دنوں بعد شروع ہونے والے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں وہ روزمرہ کی اشیاء ضروریہ اپنے بال بچوں کو فراہم کرسکیں گے یا پھر کمر توڑ مہنگائی ان کیلئے عذاب بن کران کی زندگیوں کو مزید تلخ کریگی عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ حکومت کے یہ دعوے کے اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں سمجھ سے بالاتر ہیں غریب عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خوردنوش کی آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کو ذہنی مریض بنادیا ہے،کیاکبھی عوام کو مہنگائی سے نجات ملے سکے گی وزیر اعظم عمران خان سے سوال۔